کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیشی عمل شروع کردیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیاہے فوٹو: فائل

کانسی روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کانسی روڈ پر نامعلوم افرادایک گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود باپ اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیشی عمل شروع کردیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
Load Next Story