فاٹا کے سینیٹ انتخابات 19 مارچ کو کرائے جانے کی تجویز
فاٹا کے سینیٹ انتخابات 19 مارچ کو کرائے جانے سے متعلق سمری چیف الیکشن کمشنرکوارسال کردی، سیکرٹری الیکشن کمیشن
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فاٹا کی 4 نشستوں پر سینیٹ انتخابات 19 مارچ کو کرائے جانے کی تجویز چیف الیکشن کمیشن کوارسال کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فاٹا کے سینیٹ انتخابات کے لئے سمری چیف الیکشن کمشنرسرداررضا محمد کو ارسال کردی جس میں 19 مارچ کو فاٹا کی 4 نشستوں پرسینیٹ انتخابات کرانے کی تجویزدی گئی ہے تاہم سیکرٹری الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ جمعرات کو فاٹا کے سینیٹ الیکشن کرانے سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا اوریہ صرف تجویزہے جب کہ چیف الیکشن کمشنرکی منظوری کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 5 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات سے چند گھنٹے قبل صدر مملکت کی جانب سے فاٹا سے متعلق صدارتی فرمان جاری کیا گیا تھا جس کے باعث فاٹا کے سینیٹ امیدواروں کا چناؤ نہ ہوسکا تھا۔