سزائے موت کے 2 مجرموں کی درخواست مسترد آج تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

دونوں مجرموں نے 1998 میں دوران ڈکیتی عبدالجبار نامی شخص کو قتل کیا تھا


ویب ڈیسک March 16, 2015
سزائے موت کے 2 قیدیوں کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی، فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سزائے موت کے 2 مجرموں کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد انہیں آج صبح تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سزائے موت کے 2 قیدیوں کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی، مجرم محمد فیصل اورمحمد افضل کی والدہ کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دہشت گردی قابل صلح جرم نہیں اورقانون میں اس جرم میں رعایت کی کوئی گنجائش نہیں اس لیے درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ عدالت سے درخواست مسترد ہونے کے بعد قتل کے دونوں مجرموں کو آج صبح سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں مجرموں نے 1998 میں ڈکیتی کے دوران عبدالجبار نامی شخص کو قتل کیا تھا جب کہ ٹرائل کورٹ مجرموں کے اہل خانہ اور فریقین کی جانب سے صلح نامہ بھی مسترد کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں