دہشت گرد ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیںالطاف حسین
کوئٹہ میں اے این پی کے جلسے میں بم دھماکے کی مذمت،واقعے پر اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں اے این پی کے جلسے میں بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں اے این پی کے رہنما وکارکنان کی شہادت اورمتعدد افراد کے زخمی ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ بم دھماکے میں ملوث دہشت گرد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں اور ایسے سفاک دہشت گرد کسی قسم کی رعایت کے مسحق نہیں ہیں ۔ انھوں نے اے این پی کی قیادت، رہنمائوں،کارکنوں اور بم دھماکے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انھیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطاکرے۔الطاف حسین نے صدر زرداری ،وزیراعظم،وفاقی مشیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیاکہ کچلاک میں بم دھماکے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سزادی جائے ۔