کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس کی کارروائی گینگ وار کے 5 ملزمان ہلاک

ہلاک ہونے والے 2 ملزمان عزیر بلوچ اور 3 شیراز کامریڈ گروپ سے تعلق رکھتے تھے، ایس ایس پی سٹی فدا حسین


ویب ڈیسک March 17, 2015
ق ملزمان قتل اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ، ایس ایس پی ستی، فوٹو:فائل

پولیس نے لیاری کے علاقے میں مقابلے کے دوران گینگ وار کے 5 ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی اور موچکو میں پولیس گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا جن میں سے 2 ملزمان عزیر بلوچ اور 3 شیراز کامریڈ گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان قتل اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں