انگلش بولنگ کوچ ایشز سیریز سے قبل عہدہ چھوڑنے کو تیار ہو گئے

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے ڈیوڈ سیکر کا معاہدہ رواں برس ستمبر تک کا ہے۔


Sports Desk March 17, 2015
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے ڈیوڈ سیکر کا معاہدہ رواں برس ستمبر تک کا ہے۔ فوٹو : فائل

انگلش بولنگ کوچ ڈیوڈ سیکر نے عہدے چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا وہ اب میلبورن رینیگیڈز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے ڈیوڈ سیکر کا معاہدہ رواں برس ستمبر تک کا ہے۔ غالب امکان ہے کہ وہ رواں سمر میں شیڈول ایشز سیریز سے قبل انگلش ٹیم سے الگ ہوجائیں گے۔ انھوں نے 5 برس تک اس پوزیشن پرکام کیا، ان کی موجودگی میں انگلش ٹیم نے اگرچہ 2010 کی ورلڈ ٹی 20 اور 24 برسوں میں پہلی بار ایشز سیریز تو ضرور جیتی لیکن وہ نئے انگلش فاسٹ بولرز کو سامنے لانے میں ناکام رہے، اس کی وجہ سے تنقید کا شکار تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں