پاکستان سے میچ کا کوئی اضافی دبائو نہیں ہوگا کینگرو فیلڈنگ کوچ

فیورٹ ہونے کے ناطے تھوڑا سا پریشر ہوسکتا ہے لیکن ناک آؤٹ راؤنڈ میں تمام ٹیمیں ہی دباؤ میں ہوتی ہیں، گریک بلیوٹ

فیورٹ ہونے کے ناطے تھوڑا سا پریشر ہوسکتا ہے لیکن ناک آؤٹ راؤنڈ میں تمام ٹیمیں ہی دباؤ میں ہوتی ہیں، گریک بلیوٹ۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی فیلڈنگ کوچ گریگ بلیوٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوارٹر فائنل کا کوئی اضافی دبائو نہیں ہوگا۔


گریگ بلیوٹ کا کہنا تھا کہ فیورٹ ہونے کے ناطے تھوڑا سا پریشر ہوسکتا ہے لیکن ناک آؤٹ راؤنڈ میں تمام ٹیمیں ہی دباؤ میں ہوتی ہیں، پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس میں اتارچڑھاؤ رہتا ہے اور یہی چیز ٹیم میٹنگز میں زیر بحث بھی آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمارے خلاف کچھ کامیابیاں حاصل کیں لیکن ون ڈے میں اس وقت ہماری ٹیم سب سے بہترین اور تیاریاں بھی شاندار ہیں اس لیے کامیابی کیلیے پُرامید ہیں۔
Load Next Story