گلوکاری کے ساتھ اداکاری پر بھی بھرپور توجہ دیتی ہوں ایلا ارون
پاکستانی گلوکاروں کی مداح ہوں جلد کسی کے ساتھ ایک البم ریکارڈ کروں گی، اداکارہ و گلوکارہ
بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ اورگلوکارہ ایلا ارون نے کہا ہے کہ ایکٹنگ اورمیوزک دوالگ الگ شعبے ضرور ہیں لیکن مجھے ان دونوں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے۔
جب مجھے کسی کردارکے لیے کاسٹ کیا جاتاہے تومیں اپنی تمام ترتوجہ اس کردارمیں حقیقت کے رنگ بھرنے پر مرکوز کر دیتی ہوں جب کہ فلم میںکوئی گیت گانے کا موقع ملے توپھراپنی آوازکا جادوجگاتی ہوں۔ان خوش قسمت فنکاروں میں ہوں ، جوایکٹنگ اورمیوزک جیسے منفرد شعبوں میں کام کرکے فخرمحسوس کرتے ہیں۔
'' ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ایلا ارون نے کہا یہ بات میں بخوبی جانتی ہوں کہ میری آواز ایک پلے بیک سنگرکی نہیں ہے لیکن پھر بھی جوگیت میری آواز میں ریکارڈ کیے گئے انھیں دنیا بھرمیں پسند کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے' میں نے تو ہمیشہ ہی پاکستانی گلوکاروں کی آواز اور انداز کی مداح رہی ہوں' مستقبل میں کسی پاکستانی گلوکار کے ساتھ مل کر ایک البم ضرور ریکارڈ کرونگی۔