دوبارہ اسرائیل کا وزیراعظم بنا تو کسی صورت فلسطینی ریاست نہیں بننے دوں گا نیتن یاہو

فلسطینی ریاست کے قیام کا مطلب اسرائیل کو اسلام پسندوں کے حملوں کے لئے کھلا چھوڑ دینا ہے، اسرائیلی وزیراعظم


ویب ڈیسک March 17, 2015
یروشلم میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھیں گے، نیتن یاہو فوٹو: فائل

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر وہ انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہو گئے تو فلسطینی ریاست نہیں بننے دیں گے۔

اسرائیلی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا مطلب ہے کہ اسرائیل کو اسلام پسندوں کے حملوں کے لئے کھلا چھوڑ دینا ہے۔ فلسطینی ریاست کی بات کرنے والے اسے فراموش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ کامیاب ہوگئے تو فلسطینیوں کو کوئی رعایت نہیں دیں گے اور مشرقی یروشلم میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں