سوات میں گھر میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق 3 زخمی

دھماکا خیز مواد مدین کے علاقے بشی گرام کے ایک گھر میں موجود تھا جو اچانک پھٹ گیا


ویب ڈیسک March 17, 2015
گھر میں موجود افراد کی دہشت گردوں سے تعلق کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے، حکام فوٹو: فائل

مدین کے علاقے بشی گرام میں گھر میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا خیز مواد مدین کے علاقے بشی گرام کے ایک گھر میں موجود تھا جو اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود افراد کی دہشت گردوں سے تعلق کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے سے قبل حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں