چیرمین اوگرا کو جبری رخصت پر بھجوانے کا فیصلہ کالعدم قرار

کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر سعید احمد خان کو جبری رخصت پر بھیجا تھا

حکومت کی 2 رکنی کمیٹی نے سعید احمد خان کو پنجاب میں پٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیاتھا فوٹو: فائل

لاہور:
ہائی کورٹ نے چیرمین اوگرا سعید احمد خان کو جبری رخصت پر بھجوانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق نے چیرمین اوگرا سعید احمد خان کو جبری رخصت پر بھجوانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی، فریقین کا موقف اور دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے کابینہ ڈویژن کی جانب سے چیرمین اوگرا کو جبری رخصت پر بھجوانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ حکومت کی 2 رکنی کمیٹی نے سعید احمد خان کو پنجاب میں پٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیاتھا جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر انہیں جبری رخصت پر بھجوا کر ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
Load Next Story