محمد عرفان انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر وطن واپس بلالیا گیا

فاسٹ بولر کو وطن واپس بلالیا گیا ہے تاہم ٹیم منیجمنٹ نے متبادل کھلاڑی طلب نہیں کیا، ترجمان پی سی بی


ویب ڈیسک March 17, 2015
اگر ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی تو متبادل کھلاڑی بھیجا جائے گا، ترجمان پی سی بی فوٹو: فائل

ورلڈ کپ کے گروپ میچز سے قبل قومی ٹیم کو 2 دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا اور کوارٹرفائنل میں پہنچنے کے بعد ایک مرتبہ پھر گرین شرٹس کا اہم ہتھیار ٹیم سے باہر ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کوارٹر فائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا جس کے لئے قومی ٹیم نے ایڈیلیڈ میں بھرپور پریکٹس کی لیکن گرین شرٹس انجری کا شکار اپنے فاسٹ بولر محمد عرفان سے محروم ہوگئی جن کی جگہ ٹیم میں جنید خان کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر ہپ انجری کے باعث ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں رہیں گے جنہیں وطن واپس بلالیا گیا ہے جب کہ ٹیم مینجمنٹ نے فوری طور پر متبادل کھلاڑی طلب نہیں کیا اور اگر ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی تو متبادل کھلاڑی بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی 2 میچز میں ناکامی کے بعد فاسٹ بولر محمد عرفان نے قومی ٹیم کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا تھا اورانہوں نے ایونٹ میں 6 وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر محمد عرفان نے آٗئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد ہپ انجری کے باعث اپنا ایم آر آئی ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ کلئیر نہیں آئی جس پر سلیکٹرز نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں