بعض معاملات میں عدلیہ نے اووراسٹپ لیاہےخرم دستگیر

اگرسیاسی جماعتیں نہ چاہیں توکوئی بھی شب خون نہیں مارسکتا، ندیم افضل چن

بعض معاملات میں عدلیہ نے اووراسٹپ لیاہے،خرم دستگیر, فائل فوٹو

RIO DE JANEIRO:
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہاہے کہ مسلم لیگ جلد ازجلد الیکشن چاہتی ہے ہم حکومت کی خامیوں کی وجہ سے اب مزید نہیں چل سکتے۔ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ پاکستان کی غالب اکثریت کےمطابق عدلیہ ٹھیک کام کررہی ہے بعض معاملات میں عدلیہ نے اووراسٹپ لیاہے ۔مسنگ پرسن کے کیس میں جتنی بھی ریکوری ہوئی ہے وہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔


منتخب حکومت قانون سے بالاتر نہیں حکومت کوعدلیہ کاحکم ماننا پڑیگا۔فوج کو نیوٹرل نہیں کہہ سکتے اسے اپنے پلان کے لیے کسی گھوڑے کی تلاش ہوتی ہے جس دن کو ئی گھوڑا مل گیا توکچھ ہوبھی سکتا ہے۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیرمین اور رہنما پیپلزپارٹی ندیم افضل چن نے کہاہے کہ اگرسیاسی جماعتیں نہ چاہیں تو کوئی بھی شب خون نہیں مارسکتا۔الیکشن صوبوں اوروفاق میں ایک ہی وقت میں ہونے چاہئیں اگرالیکشن کا اعلان کیا گیا تو ساری جماعتوں سے مشاورت کرکے کریں گے کسی ایک شخص یا جماعت کی خواہش پر فوری طور پرالیکشن نہیں ہوسکتا ۔

عدلیہ کا کام چیک اینڈ بیلنس رکھنا ہے، اگرججز نے سیاستدانوں والا ہی کام کرنا ہے تو پھر پارلیمنٹ میں ججزکوہی بٹھا دیا جائے۔ہم نے بہت کوشش کی کہ لوڈشیڈنگ ،کرپشن اور مہنگائی ختم کی جائے حکومت کی طرف سے کچھ معاملات میں کوتاہی ہوئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ تمام شعبے ہی غلط ہیں ۔مسلم لیگ ھمخیال گروپ کی رہنما کشمالہ طارق نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینادوبھرکردیا،کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں۔
Load Next Story