پنجاب کی مختلف جیلوں میں کل مزید 5 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

قتل کے پانچوں مجرموں کو کل صبح فیصل آباد، گجرات اور میانوالی کی جیلوں میں پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔


ویب ڈیسک March 17, 2015
قتل کے پانچوں مجرموں کو کل صبح فیصل آباد، گجرات اور میانوالی کی جیلوں میں پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔ فوٹو:فائل

پنجاب کے مختلف شہروں میں قتل کے مزید 5 مجرموں کو کل تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد سینٹرل جیل میں دہرے قتل کے مجرم محمد سعید اور شفاقت علی کو کل صبح سویرے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا،دونوں مجرموں نے مارچ 1998 میں 2 بھائیوں کو قتل کیا تھا جب کہ گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے گا، تختہ دار پر لٹکائے جانے والوں میں اظہر عرف موٹا اور رمضان شامل ہیں جب کہ اظہر نے 1995 میں پھالیہ میں 2 اور رمضان نے لاہور میں 2 افراد کو قتل کیا تھا۔

دوسری جانب میاںوالی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی کل صبح قتل کے مجرم احمد نواز کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے گا، مجرم احمد نواز نے 1998 میں ذاتی دشمنی کی بنا پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔