مانسہرہ میں پولیو ٹیم پر حملے میں لیڈی ہیلتھ ورکر سمیت پولیس اہلکار جاں بحق

مانسہرہ میں پولیو رضاکار کی ٹیم اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی


ویب ڈیسک March 17, 2015
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی لیڈی ہیلتھ ورکر کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا فوٹو:فائل

پولیو رضا کار ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون رضا کار سمیت پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ ایک لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئی جب کہ فائرنگ میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات اے ایس آئی مشتاق بھی جاں بحق ہوئے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ لاشوں اور زخمی لیڈی ہیلتھ ورکر کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔