امریکی جاسوسی کے الزام میں گرفتار شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی قتل

نامعلوم مسلح ملزمان نے دفتر سے گھر جاتے ہوئے متھرا کے علاقے میں سمیع اللہ آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کردی


ویب ڈیسک March 17, 2015
سمیع اللہ آفریدی دھمکیاں ملنے کی وجہ سے گزشتہ 3 ماہ سے ملک سے باہر مقیم تھے۔ فوٹو : اے ایف پی

اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی ثابت کرنے کے لیے امریکا کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی کو پشاور میں قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی دفتر سے اپنے گھر کی جانب روانہ ہوئے جہاں متھرا کے علاقے میں گھات لگائے ملزمان نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سمیع اللہ آفریدی شدید زخمی ہوگئے اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دم توڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق سمیع اللہ آفریدی کو مبینہ طور پر دھمکیاں موصول ہورہی تھیں جس کے باعث وہ گزشتہ 3 ماہ سے بیرون ملک مقیم تھے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کی تلاش کے لیے امریکی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ان پر جعلی پولیو ویکسین مہم کے ذریعے جاسوسی کا الزام تھا جب کہ سمیع اللہ آفریدی ان کا مقدمہ لڑرہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔