امریکا نے داعش کو دنیا بھر کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا

امریکی خفیہ ایجنسی نے اپنے ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کی فہرست سے ایران اور حزب اللہ کا نام نکال دیا


ویب ڈیسک March 17, 2015
رپورٹ میں ایران اور حزب اللہ کی جانب سے شام اور عراق میں داعش کے خلاف سرگرمیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، فوٹو:فائل

KARACHI: امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں داعش کو دنیا بھر کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ جیمز کلیپر کی جانب سے امریکی سینیٹ کو پیش کی گئی سالانہ رپورٹ میں داعش کو امریکا کے قومی مفاد سمیت پوری دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے جب کہ اس رپورٹ میں امریکی مفادات کو درپیش ممکنہ خطرات کی فہرست میں ایران اور لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کا نام شامل نہیں کیا گیا ۔ رپورٹ میں ایران اور حزب اللہ کی جانب سے شام اور عراق میں داعش کے خلاف سرگرمیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ امریکا گزشتہ کئی سالوں سے ایران اور حزب اللہ کو دہشت گرد اور عالمی امن کے لئے خطرہ قرار دیتا رہا ہے اور سابق امریکی صدر نے ایران کو برائی کا محور بھی قرار دیا تھا تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں ملکوں میں قربت دیکھنے میں آرہی ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کے تنازعے کی شدت میں بھی کمی آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں