ٹیپ سے باندھی گئی کلائیاں کھولنے کا آسان طریقہ

بازؤں کو سر سے اوپر اٹھاکر زوردار جھٹکے کے ساتھ نیچے لائیں تو ٹیپ کاغذ کی طرح پھٹ کر آپ کے بازؤں سے علیحدہ ہوجائے گی۔


ویب ڈیسک March 18, 2015
بازؤں کو سر سے اوپر اٹھاکر زوردار جھٹکے کے ساتھ نیچے لائیں تو ٹیپ کاغذ کی طرح پھٹ کر آپ کے بازؤں سے علیحدہ ہوجائے گی۔ فوٹو : فائل

فلموں اور ڈراموں میں اکثر دیکھا ہوگا کہ اغوا کیے جانے والے لوگوں کی کلائیوں پر چوڑی ٹیپ لپیٹ کر انھیں مفلوج کردیا جاتا ہے۔

اگرچہ فلموں اور ڈراموں میں اس طریقے سے مفلوج کیے گئے لوگ بالکل بے بس نظر آتے ہیں لیکن اگر آپ کو ایک مخصوص تکنیک معلوم ہو تو آپ کبھی بھی ان کی طرح بے بسی کا شکار نہیں ہوں گے بلکہ ایک جھٹکے سے آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

اگر خدانخواستہ آپ کی کلائیوں پر تہہ در تہہ ٹیپ لپیٹ کر آپ کو بے بس کردیا جائے تو دونوں بازؤں کو سر سے اوپر اٹھائیں اور پھر زوردار جھٹکے کے ساتھ نیچے لائیں، مضبوط ٹیپ کمزور کاغذ کی طرح پھٹ کر آپ کے بازؤں سے علیحدہ ہوجائے گی۔ آپ اس کا عملی مظاہرہ حال ہی میں سماجی رابطے پر اپ لوڈ کی جانیوالی ایک وڈیو میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |