توہم پرست کرکٹرز مایوس شرٹ نمبرز کی تبدیلی بھی راس نہیں آئی
’پیر‘کے کہنے پر 3 نمبر جرسی پہننے والے عمر اکمل غیر معمولی پرفارم نہیں کرپائے
ورلڈ کپ میں توہم پرست کرکٹرزکو شرٹس کے نمبر کی تبدیلی بھی راس نہیں آئی، 'پیر' کے کہنے پر 3 نمبر والی جرسی پہننے والے عمر اکمل ابھی تک ایونٹ میں غیر معمولی پرفارم نہیں کرپائے، 89 سے 80 نمبر اپنانے والے حارث سہیل کو کرائسٹ چرچ میں بھوتوں نے نہ بخشا، حفیظ سابق کپتان انضمام الحق کے نمبر 8 والی شرٹ کو سینے سے لگائے ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کی توہم پرستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جبکہ کرکٹرز بھی اس سے مبرا نہیں ہیں۔ میگا ایونٹ کیلیے پاکستانی ٹیم کی روانگی سے قبل ''ایکسپریس'' میں یہ رپورٹ شائع ہوئی تھی کہ عمر اکمل نے کسی پیر کے کہنے پر 3 نمبر کی شرٹ منتخب کی جبکہ ان کا اسکواڈ نمبر 96 تھا۔ نمبر کی یہ تبدیلی ورلڈ کپ میں ابھی تک ان کی سوئی ہوئی فارم کوجگانے کیلیے ناکافی ثابت ہوئی ہے، وکٹوں کے عقب میں خراب کارکردگی پر گلوز واپس لے کر سرفراز احمد کو دیے گئے، عمر بھارت کے خلاف صفر پر آئوٹ ہوئے جبکہ ایونٹ میں اب تک اپنے بہترین 59 رنز ویسٹ انڈیز کیخلاف بنائے ہیں۔
دوسری جانب شرٹ نمبر کے چکر میں نہ پڑنے والے سرفراز احمد نے موقع ملنے پر جنوبی افریقہ سے میچ میں49 رنز اسکور کرنے کے ساتھ وکٹ کے عقب میں 6 کیچز تھامے، انھوں نے آئرلینڈ کیخلاف ناقابل شکست 101 رنز بنائے۔ ورلڈ کپ اسکواڈ میں حیران کن طور پر شامل کیے جانے والے حارث سہیل نے اپنی شرٹ کا نمبر 89 سے تبدیل کرکے 80 کیا، انھوں نے یو اے ای کے خلاف 70، بھارت سے میچ میں 36 ، ویسٹ انڈیز سے مقابلے میں صفر جبکہ آئرلینڈکے خلاف3 رنز بنائے۔
شرٹ کے نمبر کی تبدیلی انھیں کرائسٹ چرچ کے بھوتوں سے بھی نہیں بچا پائی، جنھوں نے انھیں ڈرا کر ہوٹل کا کمرہ ہی تبدیل کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ فٹبالرز میں 10 نمبر کی شرٹ مقبول ہے، کرکٹ میں ٹنڈولکر یہی نمبر اختیار کرتے تھے جبکہ پاکستانی آل رائونڈر آفریدی بھی اسی نمبر کی شرٹ پہنتے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ اس کی کوئی خاص وجہ نہیں بس مجھے یہ نمبر پسند ہے۔ بھارتی کپتان دھونی ساتویں مہینے کی 7 تاریخ کو پیدائش کی وجہ سے سات نمبر کی شرٹ پہنتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈی ویلیئرز 17 فروری کو پیدائش اور 17 دسمبر کو ٹیسٹ ڈیبیو کی وجہ سے 17 نمبر کی شرٹ زیب تن کیے رکھتے ہیں۔ بھارت کے سابق بیٹسمین سہواگ نے ایک بار ناقص فارم سے چھٹکارے کیلیے بغیر کسی نمبر والی شرٹ پہن کر میچ کھیلا تھا۔