جنوبی افریقہ کے خلاف سری لنکا خطرناک ٹیم ثابت ہوگی کیوی کوچ

سڈنی کی کنڈیشنز میں سری لنکن ٹیم خطرناک ہوگی جبکہ پروٹیز بھی اچھا کھیل پیش کرسکتے ہیں، کیوی کوچ

سڈنی کی کنڈیشنز میں سری لنکن ٹیم خطرناک ہوگی جبکہ پروٹیز بھی اچھا کھیل پیش کرسکتے ہیں، کیوی کوچ۔ فوٹو: فائل

کیوی کوچ مائیک ہیسن نے ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کیخلاف سری لنکا کو فیورٹ قرار دے دیا، ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقابلے کے نتیجے میں ٹاس کا کردار بھی اہم ہوگا۔


سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے میچ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیوی کوچ ہیسن نے کہا کہ بڑا مقابلہ ہونے جارہا ہے، آئی لینڈرز ابتدائی ڈرا میں ہمارے ساتھ رہے تاہم سڈنی میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا اہم ہوگا، ایسی کنڈیشنز میں سری لنکن ٹیم خطرناک ہوگی جبکہ پروٹیز بھی اچھا کھیل پیش کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس مقابلے کا فاتح سیمی فائنل میں ممکنہ طور پر کیویز کے سامنے بھی آسکتا ہے، میزبان ٹیم ہفتے کو آخری کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کا سامنا کرے گی،
Load Next Story