سیمی فائنل میں بھارت سے مقابلہ ہوا تو تمام حساب چکتا کردیں گے مصباح الحق

بھارت سے میگا ایونٹ میں کبھی نہ ہارنے کی روایت ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے، کپتان قومی ٹیم


Sports Desk March 18, 2015
ہم یہ ورلڈ کپ اپنے لوگوں کیلیے جیتنا چاہتے ہیں، مصباح الحق۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اگر سیمی فائنل میں ہمارا مقابلہ بھارت سے ہوا تو تمام حساب چکتا کردیں گے۔

مصباح الحق نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک اور موقع ہوگا اور ہم مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے بھارت سے میگا ایونٹ میں کبھی نہ ہارنے کی روایت ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم یہ ورلڈ کپ اپنے لوگوں کیلیے جیتنا چاہتے ہیں، میں بھی اپنے اختتامی ایونٹ کو یادگار بنانا چاہتا ہوں چونکہ ہم اپنا پہلا ورلڈ کپ بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہی جیتے تھے اس لیے پھر سے ٹرافی وطن لانے کے لیے ہم سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ جمعے کو کوارٹر فائنل میں گرین شرٹس کی کامیابی اور اس سے ایک روز قبل بلو شرٹس کی بنگلہ دیش پر فتح سے دونوں روایتی حریف جمعرات کو سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |