سپریم کوٹ نے نظرثانی اپیل مستردکردی فیصلہ اللہ پر چھوڑدیا صولت مرزا

شاہدحامد قتل کیس کے حوالےسے جن لوگوں نے دنیامیں میرے ساتھ ناانصافیاں کی ہیں ان کامعاملہ اللہ کے سپردکرتاہوں، صولت مرزا


صولت ہشاش بشاش نظرآرہے تھے اوران کے چہرے پر پشیمانی کے کوئی آثار نہیں تھے، اہلیہ فوٹو: فائل

لاہور: سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی الیکٹرک کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل میں سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی نظر ثانی کی اپیل مسترد کئے جانے پر مجرم کا کہنا ہے کہ اس دنیامیں مجھے انصاف نہیں ملاتاہم آخرت میں اللہ کے سامنے سرخرو ہوجاؤں گا۔

گزشتہ روز مچھ جیل میں اپنی اہلیہ اور بچے سے آخری ملاقات کے موقع پر صولت مرزا کا کہنا تھا کہ شاہدحامد قتل کیس کے حوالے سے جن لوگوں نے دنیامیں میرے ساتھ ناانصافیاں کی ہیں ان کامعاملہ اللہ کے سپردکرتاہوں، میری ذات سے کسی کو تکلیف پہنچی تووہ مجھے معاف کردے اور اگرکسی نے مجھے تکلیف پہنچائی تومیں اس کو معاف کرتا ہوں، اہل خانہ میرے حق میں دعا کریں،اہلیہ بچے کی تعلیم وتربیت پرتوجہ دے، موت سے نہیں گھبرا رہا،بس انصاف کے حصول کے تمام معاملات اللہ کے سپرد کردیے۔

صولت مرزا ان کی اہلیہ نکہت مرزانے ایکسپریس کو بتایا کہ صولت مرزا ملاقات میں ہشاش بشاش نظرآرہے تھے اوران کے چہرے پر پشیمانی کے کوئی آثار نہیں تھے، صولت مرزا کا کہنا تھا کہ اگر مرجاؤں تومیت پرتماشانہ بنایا جائے خاموشی سے تدفین کردی جائے۔ انھوں نے وکٹری کانشان بنایا اورکہا کہ '' ہم جیت گئے ہیں''۔ ذرائع نے بتایا کہ منگل کو کراچی سے ان کی فیملی کے 35 افرادان سے ملاقات کیلیے مچھ روانہ ہوئے ہیں۔ صولت مرزا 11بہن بھائیوں میں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ اگر صولت مرزا کی پھانسی پر عملدرآمد ہوجاتا ہے توان کی تدفین گلشن معمار میں کی جائے گی۔ صولت مرزا کو 19 مارچ کو پھانسی دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں