بورے والا میں مسافر بس الٹنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق 60 زخمی

مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک March 18, 2015
زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: لڈن روڈ پر مسافر بس کے تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 60 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بورے والا میں لڈن روڈ پر چک نمبر 321 کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 60 زخمی ہو گئے، امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں