پیپلز پارٹی کی ایم این اے نفیسہ شاہ کے جلسے میں فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

نفیسہ شاہ کے جلسے سے خطاب کرنے سے قبل جلسے میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی


ویب ڈیسک October 07, 2012
پیپلز پارٹی کی ایم این اے نفیسہ شاہ کے جلسے میں فائرنگ کی گئی جس کے بعد جلسے میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد ذخمی ہو گئے۔ فوٹو: فائل

رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی ایم این اے نفیسہ شاہ کے خیرپور میں منعقد کئے گئے جلسے میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 ذخمی ہو گئے۔

نفیسہ شاہ کے جلسے سے خطاب کرنے سے قبل جلسے میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد جلسے میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد ذخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں ایک مقامی صحافی بھی شامل ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے جلسے پر فائرنگ کی مزمت کی، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی نفیسہ شاہ کو فون کر کے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے خیرپور واقعے کی مزمت کی اور آئی جی سندھ فیازلغاری سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |