مغربی پابندیوں سے ایران کی ترقی کا عمل نہیں رک سکتا حسن روحانی

یران کے عوام کے عزم و یقین کو پابندیوں سے متزلزل نہیں کیا جاسکتا، ایرانی صدر


ویب ڈیسک March 18, 2015
جوہری معاملے پر ایران کی مذاکراتی ٹیم پوری ثابت قدمی کے ساتھ دنیا کی بڑی طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہے، حسن روحانی فوٹو: فائل

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جوہری تنازعے کے باعث مغربی ممالک کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ایران کی ترقی کو نہیں روک سکتیں۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایران میں گیس فیلڈ کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے عوام کے عزم و یقین کو پابندیوں سے متزلزل نہیں کیا جاسکتا، دباؤ ڈالنے کے لئے پابندیاں عائد کرنے کا زمانہ ختم ہوچکا ہے اور اس طرح کی پابندیاں ہماری معاشی ترقی کو نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ جوہری معاملے پر ایران کی مذاکراتی ٹیم پوری ثابت قدمی کے ساتھ دنیا کی بڑی طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہے جو ایک نہ ایک دن ضرور نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سوئٹزر لینڈ میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات میں مصروف ہیں اور حتمی معاہدے کے لئے فریم ورک کی تیاری کی خاطر 31 مارچ کی ڈیڈ لائن پوری ہونے والی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔