اوباڑو کے قریب پنجاب پولیس کی کارروائی میں 4 ڈاکو ہلاک

6 مسلح ڈاکو رحیم یار خان سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے اور سندھ کے علاقے میں اوباڑو میں داخل ہوگئے


ویب ڈیسک March 18, 2015
پنجاب پولیس نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور سندھ پولیس کے تعاون سے انہیں رونتی کے مقام پر گھیر لیا۔ فوٹو: فائل

اوباڑو کے قریب پنجاب پولیس کی کارروائی کے دوران 4 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے احمد پور لما میں 6 مسلح ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر رحیم یار خان کی پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکو سندھ کے علاقے اوباڑو میں داخل ہوگئے تاہم پولیس نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور سندھ پولیس کے تعاون سے انہیں رونتی کے مقام پر گھیر لیا۔

ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے گھیرے میں دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی شناخت کے لئے لاشوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |