ماں کا دودھ پینے والے بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں طبی ماہرین

ماں کا دودھ پینے والے بچوں کے زیادہ تعلیم اور بہتر تنخواہ حاصل کرنے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں، ماہرین


ویب ڈیسک March 18, 2015
تحقیق معاشرے کے مختلف طبقات میں ماؤں کے دودھ پلانے کے رجحان کے بارے میں بھی دلچسپ حقائق پیش کرتی ہے، سربراہ تحقیقی ٹیم فوٹو: فائل

برازیل کے طبی ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماں کا دودھ پینے والے بچے دیگر بچوں کے مقابلے میں زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔

صحت سے متعلق بین الاقوامی جریدے ''لینسٹ گلوبل ہیلتھ'' میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق برازیل کی فیڈرل یونیورسٹی آف پیلوٹاس کے منسلک ماہرین نے 3 ہزار 500 بچوں کا جائزہ لیا جس سے پتہ چلا کہ جن بچوں نے بچپن میں زیادہ دیر ماں کا دودھ پیا تھا وہ بڑے ہو کر ذہانت کے امتحان میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیئے، ایسے بچوں کے زیادہ تعلیم اور بہتر تنخواہ حاصل کرنے کے امکانات بھی زیادہ تھے۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر برنارڈو لیسا ہورٹا کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق معاشرے کے مختلف طبقات میں ماؤں کے دودھ پلانے کے رجحان کے بارے میں بھی دلچسپ حقائق پیش کرتی ہے۔ متوسط اور غریب طبقے میں ماؤں کا بچوں کو اپنا دودھ پلانے کا رواج عام ہے تاہم امیر طبقے کی مائیں اپنے بچوں کو اکثر دودھ نہیں پلانا چاہتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |