شام کی سرکاری فوج کا امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

امریکی محکمۂ دفاع نے شام کی فضائی حدود میں اپنے ڈرون طیارے سے رابطہ منقطع ہونے کی تصدیق کی ہے


ویب ڈیسک March 18, 2015
سرکاری فوج نے شمالی مغربی شہر لطاقیہ میں ایک امریکی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: شام میں سرکاری فوج نے امریکی ڈرون طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرکاری فوج نے شمالی مغربی شہر لطاقیہ میں ایک امریکی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے تاہم اس بارے میں مزید معلومات نہیں دی گئیں۔ دوسری جانب امریکی محکمۂ دفاع نے شام میں اپنے ایم کیو ون ڈرون طیارے سے رابطہ منقطع ہونے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ داعش کے خلاف امریکا کی سربراہی میں کارروائی کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ شام نے کسی امریکی طیارے پر حملہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں