شام کی سرکاری فوج کا امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
امریکی محکمۂ دفاع نے شام کی فضائی حدود میں اپنے ڈرون طیارے سے رابطہ منقطع ہونے کی تصدیق کی ہے
ISLAMABAD:
شام میں سرکاری فوج نے امریکی ڈرون طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرکاری فوج نے شمالی مغربی شہر لطاقیہ میں ایک امریکی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے تاہم اس بارے میں مزید معلومات نہیں دی گئیں۔ دوسری جانب امریکی محکمۂ دفاع نے شام میں اپنے ایم کیو ون ڈرون طیارے سے رابطہ منقطع ہونے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ داعش کے خلاف امریکا کی سربراہی میں کارروائی کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ شام نے کسی امریکی طیارے پر حملہ کیا ہے۔