1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو بچھڑے 2 سال بیت گئے

ایم ایم عالم نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 جنگی طیاروں کو تباہ کرنے کا کارنامہ انجام دیا


ویب ڈیسک March 18, 2015
ایم ایم عالم کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں حکومت کی جانب سے ستارہ جرات سے نوازا گیا۔ فوٹو: فائل

پاک بھارت کی 1965 کی جنگ کے ہیرو اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے۔

پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر محمد محمود عالم پاک بھارت جنگ کے دوران 7 ستمبر کو سرگودھا کے نواح میں معمول کی اڑان میں مصروف تھے کہ انہیں بھارت کے 5 ہنٹر طیاروں سے نمٹنے کا حکم دیا گیا جس کے بعد ایم ایم عالم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند سیکنڈز میں ہی 3 بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا جب کہ باقی 2 طیارے بھی فرار ہوتے ہوئے ایم ایم عالم کی کاری ضرب کا شکار ہو کر زمین بوس ہو گئے اور یوں انہوں نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 جنگی طیاروں کو تباہ کرنے کا شاندار کارنامہ انجام دیا۔

ایم ایم عالم کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں حکومت کی جانب سے ستارہ جرات سے نوازا گیا، قوم کے یہ جانباز اور بہادر سپاہی 18 مارچ 2013 کو جہان فانی سے کوچ کر گئے لیکن رہتی دنیا تک دشمن کے دلوں میں دھاک بٹھا گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں