ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے محبت کا برملا اظہار کرڈالا

’’این ایچ 10‘‘ میں میری محبت انوشکا شرما نے بہترین اداکاری کی ہے، ویراٹ کوہلی کی ٹوئیٹ


ویب ڈیسک March 18, 2015
ویرات کوہلی گزشتہ دنوں ان کے انوشکا شرما سے تعلقات پر لکھنے والے ایک صحافی سے لڑ پڑے تھے ،فوٹو فائل

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان محبت کے چرچے تو ہر جگہ عام ہیں لیکن ویرات کوہلی نے اپنی محبت کا بر ملا اظہار بھی کردیا ہے۔

ویرارت کوہلی نے اپنی دوست انوشکا شرما کی نئی فلم ''این ایچ 10'' دیکھی تو وہ اس کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ فلم "این ایچ 10" ایک بہترین فلم ہے جس میں میری محبت "انوشکا شرما" کی اداکاری بھی بہترین ہے جس پر انہیں بہت فخر ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی گزشتہ دنوں ان کے انوشکا شرما سے تعلقات پر لکھنے والے ایک صحافی سے لڑ پڑے تھے جب کہ انوشکا شرما بھی کبھی اپنی محبت کا برملا اظہار نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں