ٹیچر تشدد کیساسلم مڈھیانہ جیل سے رہا شاندار استقبال

پی پی سے وفاداری کی سزا دی گئی،سابق ایم پی اے، ملک میں کوئی قانون نہیں، ٹیچر نفیس

پی پی سے وفاداری کی سزا دی گئی،سابق ایم پی اے، ملک میں کوئی قانون نہیں، ٹیچر نفیس

ٹیچر تشدد کیس سمیت دیگر چار مقدمات میں ضمانت منظوری کے بعد پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا۔ آبائی گائوں پہنچنے پر انکا شاندار استقبال کیا گیا۔ گزشتہ روز ضمانتوں کی روبکاریں جیل حکام کے حوالے کی گئیں جس کے بعد اسلم مڈھیانہ کو رہا کر دیا گیا۔ اسلم مڈھیانہ کے حامیوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر جمع تھی۔


پیپلز پارٹی کے رہنماء عبدالرحمن ساہی اسلم مڈھیانہ کو گاڑی میں لیکر اولڈ سول لائنز پہنچے جہاں انھوں نے سابق سینیٹر مہر خدا داد لک کی وفات پر ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا۔ بعد ازاں مڈھیانہ اپنے آبائی گائوں مڈھ رانجھا پہنچے تو ان کے حامیوں نے پرتپاک استقبال کیا، انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے صرف پیپلزپارٹی سے وفاداری کی سزادی گئی،

دوسری جانب اسلم مڈھیانہ کی رہائی پر ٹیچر نفیس خان نے کہا کہ اس ملک میں کوئی قانون نہیں ہے جس کی لاٹھی اسکی بھینس ہے، میرا واقعہ سب کے سامنے ہے اور اب انصاف کی کیا توقع کروں۔ علاوہ ازیں پولیس کے مطابق اسلم مڈھیانہ پر اب بھی 28 سے زائد مقدمات زیر التواء ہیں۔
Load Next Story