بھارت کو کوارٹر فائنل میں شکست دیں گے کپتان بنگلا دیش
ورلڈ كپ كوارٹر فائنل تك رسائی مزيد كاميابيوں كی طرف اہم پيش رفت ثابت ہو گی، مشرفی مرتضیٰ
بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کوارٹرفائنل میں بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرفی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے، بھارتی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا ديش نے انگلينڈ كو شكست دے كر ورلڈ كپ كوارٹر فائنل ميں جگہ بنا كر نئی تاريخ رقم كی اور اب ٹيم كی پہلی بار ورلڈ كپ كوارٹر فائنل تك رسائی مزيد كاميابيوں كی طرف اہم پيش رفت ثابت ہو گی۔
مشرفی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں فتوحات ٹيم كی اجتماعی كوششوں كا نتيجہ ہے اور اگلے ميچز ميں بھی كھلاڑيوں سے بہترين كھيل كی توقع ہے جب کہ اس وقت ٹیم کی تمام تر توجہ بھارت كے خلاف بڑے ميچ پرمركوز ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کوارٹر فائنل کل میلبورون میں کھیلا جائے گا جب کہ اس سے قبل بنگلا دیش نے 2007 ورلڈ کپ اور 2012 کے ایشیا کپ میں بھارت کواپ سیٹ شکست دی تھی۔