’’ ڈراموں کی کامیابی میں مرکزی گیت کا بھی بڑا عمل دخل ‘‘

ڈرامہ نشر ہونے سے قبل ہی اس کا مرکزی گیت ’’تو میرا نہیں‘‘ لوگوں میں مقبو ل ہوگیا


نمرہ ملک March 19, 2015
نئے ڈرامہ سیریل ’’ میرا نام یوسف ہے‘‘کے گیت ’’تومیرا نہیں‘‘ نے تہلکہ مچا دیا ۔ فوٹو : فائل

ڈراموں کی کامیابی میں کہانی کے ساتھ ساتھ اچھے مرکزی گیت کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے کیونکہ یہ پورے ڈرامہ کو چند لمحات میں قید کردیتا ہے اور لوگ ڈرامہ کے گانے سے ہی اس کی پوری کہانی کااندازہ لگاتے ہیں۔

مشہور ڈرامہ '' زندگی گلزار ہے، پیارے افضل، ہمسفر، جیکسن ہائٹس '' اور دیگر بے شمار ڈراموں کے بہترین مرکزی گیت نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان دنوں مہرین جبارکے نئے ڈرامہ سیریل'' میرا نام یوسف ہے''کے آئٹم سانگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تہلکہ مچایا ہوا ہے اور ڈرامہ کے نشر ہونے سے پہلے ہی اس کا مرکزی گیت ''تو میرا نہیں'' لوگوں میں مقبو ل ہوگیا تھا۔ اس گیت کو رضوان انور اور سعد سلطان نے گایا ہے، اس سے پہلے انھوں نے مہرین کے ڈرامہ''جیکسن ہائٹس''کا مرکزی گیت بھی گایا تھا۔ ڈرامہ کی کہانی گلوکار یوسف اور زلیخہ کے گرد گھومتی ہے۔

ڈرامے کے مصنف معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر ہیں، ہدایت کاری مہرین جبارنے سر انجام دی ہے اور اس کی کاسٹ میں عمران عباس،مایا خان، بہروز سبزواری' حنا بیات' وسیم عباس' منشا پاشا' تقی احمد اور فیضان شیخ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |