خاتون سے بدتمیزی کرنے پر بس ڈرائیور کو 18ماہ قید
متاثرہ خاتون مسماۃ تاج بی بی نے تھانہ جیکسن میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ بس کےڈرائیوراورکلینرنے اسکے ساتھ بدتمیزی کی تھی
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد مشوری نے خاتون سے بدتمیزی کرنے پرمنی بس کے ڈرائیور وقار قمر کو18ماہ قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
مجرم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک ماہ جیل میں رہنا ہوگا، مجرم ضمانت پر تھا، فاضل عدالت نے ضمانت منسوخ کرکے اسے جیل بھیج دیا، استغاثہ کے مطابق متاثرہ خاتون مسماۃ تاج بی بی نے تھانہ جیکسن میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ یکم جنوری 2012 کو عزیز کے گھر گئی تھی واپسی پر انھوں نے اسے روٹ این کی منی بس میں سوارکرایا تھا، جیکسن کے علاقے میں ڈرائیور نے تمام مسافروں کو دوسری منی بس میں سوار کرادیا تھا، اکیلی منی بس میں بیٹھی ہوئی تھی جب اسے کہا کہ وہ اسے بھی دوسری منی بس میں سوار کرائے تو ڈرئیوار نے کنڈیکٹر سے منی بس کا دروازہ بند کرادیا تھا اور اس سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کی، شور شرابہ کرنے پر اس نے چھوڑ دیا تھا، دوران سماعت مجرم کو متاثرہ و دیگر گواہوں نے شناخت کیا تھا، مجرم کے خلاف تھانہ جیکسن میں مقدمہ درج تھا۔