بھارت کاپاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات پرمذاکرات کافیصلہ

مودی اسلام آباد میں منعقد ہونی والی سارک کانفرنس میں پاکستانی ہم منصب کےساتھ تمام تنازعات کےحل کیلیےبات چیت کریں گے


نوید معراج March 19, 2015
مودی اسلام آباد میں منعقد ہونی والی سارک کانفرنس میں پاکستانی ہم منصب کےساتھ تمام تنازعات کےحل کیلیےبات چیت کریں گے۔ فوٹو: فائل

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اگلے سال کے آغاز پر اسلام آباد میں منعقد ہونی والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے موقع پر پاکستانی ہم منصب کے ساتھ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے حل کیلیے مذاکراتی عمل شروع کرنے پربھی بات چیت کریں گے۔

حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے بھارتی خارجہ سیکریٹری نے وزیراعظم مودی کا وزیراعظم نوازشریف کوخط پہنچایا جس میں نہ صرف سارک کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی گئی بلکہ یہ بھی بتایا گیا کہ بھارتی وزیراعظم پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات بھی کریں گے۔

یہ بات وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع نے وزیراعظم مودی کے خط کے مندرجات کا حوالہ دیتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی ہے۔ان ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم مودی کا خط بھارتی موقف میں تبدیلی کا عکاس ہے، بھارت نے گزشتہ برس پاکستانی حکام کی مقبوضہ کشمیرکی حریت قیادت کے ساتھ ملاقات پر ناراض ہونے کا بہانہ بنا کر سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات ملتوی کردیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |