نواز شریف ملکی معیشت کو ترقی دینے میں کامیاب ہوگئے بلوم برگ کی رپورٹ

ترسیل زر میں اضافہ اور صارفین کے اضافی مصارف ملک کو 7 سال میں زیادہ ترقی کی جانب گامزن کررہے ہیں، سروے


APP March 19, 2015
ترسیل زر میں اضافہ اور صارفین کے اضافی مصارف ملک کو 7 سال میں زیادہ ترقی کی جانب گامزن کررہے ہیں، سروے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف6ماہ کے احتجاج، کمزور معیشت اور امن وامان کی صورتحال کے باوجود ملکی معیشت کو ترقی دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

عالمی ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی، بیرون ملک سے ترسیل زر میں اضافہ اور صارفین کے اضافی مصارف ملک کو 7 سال میں زیادہ ترقی کی جانب گامزن کررہے ہیں۔ نواز شریف کو احتجاج، ایندھن کی بدترین قلت، اسکول کے بچوں کی شہادت جس سے ساری دنیا کو صدمہ ہوا جیسے بڑے مسائل کا سامنا رہا تاہم حکومت بڑے چیلنجوں پر قابو پارہی ہے، ملکی معیشت دنیا کے بہترین ممالک میں شمار ہورہی ہے، روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |