ایم کیوایم صولت مرزا کے وڈیو بیان میں لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتی ہے رابطہ کمیٹی
وڈیو بیان کے ذریعے کارکنان اور عوام کو ایم کیوایم کے خلاف ورغلانے کی گھناؤنی سازش کی گئی ہے، رابطہ کمیٹی
ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ صولت مرزا کا ڈیتھ سیل سے جو وڈیو بیان جاری کروایا گیا ہے، ایم کیوایم اس میں لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتی ہے اور اس کو ایم کیوایم کے خلاف جاری گھناؤنے میڈیا ٹرائل کا تسلسل قراردیتی ہے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ صولت مرزا گزشتہ 17 سال سے جیل میں اسیر ہیں، ایسے فرد کو جو سزائے موت کے فیصلے کے بعد شدید ذہنی کرب واذیت اور دباؤ کا شکار ہو، اس کے وڈیوبیان سے صاف ظاہرہوتاہے کہ اسے سزاکی معافی یامؤخرکرنے کی لالچ دے کر ایم کیوایم کے خلاف طے شدہ بیان پڑھنے پر مجبور کیا گیا تاکہ ایم کیوایم کو دنیا بھر میں بدنام کیا جائے اوراس کے خلاف مذموم مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ڈیتھ سیل سے صولت مرزا کا وڈیو بیان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی تاریخ میں انوکھی مثال ہے اور یہ آئینی اور قانونی ماہرین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کسی قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد صرف اس کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی جاتی ہے اس کے علاوہ اس سے کسی کوملنے نہیں دیا جاتا اور میڈیا پر بھی یہ خبریں آچکی ہیں کہ صولت مرزاکے ڈیتھ سیل کومکمل طورپر سیل کردیاگیا ہے ۔ پھر صولت مرزا کا بیان کس طرح ریکارڈ کیا گیا،عوام اس کے پس پردہ مقاصد کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس کا مقصد ایم کیوایم کوبدنام کرناہے۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کے عوام اورتمام آئینی وقانونی ماہرین یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ وڈیوپیغام پاکستان کی تاریخ کی ایک انوکھی مثال ہے کیونکہ آج تک ڈیتھ سیل سے کسی بھی قیدی کا وڈیو بیان ٹی وی چینل پر نشر نہیں کیا گیا ۔ اگر یہ عمل قانون کے مطابق درست اورجائز ہے اور ایسا کرنا واقعی قوم کے مفاد میں ہے تو پھر ہمارا سوال یہ ہے کہ جی ایچ کیو پر حملہ اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے کی سازش میں سزائے موت پانے والے ڈاکٹر عثمان اور سزائے موت پانے والے درجنوں قیدیوں کے اس طرح کے بیانات ٹی وی پر کیوں نشر نہیں کیے گئے۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ صولت مرزاسے وڈیو بیان میں جو کچھ کہلوایا گیا ہے اگر یہ سب کچھ درست اور حقیقت ہوتا تو کیس کی تفتیش اور عدالتوں میں ہونے والی کارروائی میں یہ باتیں ضرور بیان کی جاتیں۔ ایم کیوایم لاکھوں کروڑوں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت ہے اور ایم کیوایم کا میڈیاٹرائل کرنا اور مذموم مقاصد کے تحت اس پر بہتان تراشی کرنا عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین ہے ۔ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات پرکامل یقین ہے کہ سازشی عناصر نے اس وڈیو بیان کے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام کو ایم کیوایم کے خلاف ورغلانے کی جو گھناؤنی سازش کی ہے وہ سازش کامیاب نہیں ہوگی اورایک حق پرست تحریک کے خلاف اس قسم کی گھناؤنی سازش کرنے والے عناصر ماضی کی طرح ناکام ونامراد ہوں گے۔