پاکستان افغان حکومت اورطالبان کے درمیان سہولت کارکا کردارادا کرے گا سرتاج عزیز

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان معاملات ابتدائی مراحل میں ہیں اس لئے اچھی امید رکھنی چاہیئے، مشیرخارجہ


ویب ڈیسک March 19, 2015
پاک افغان نئے سرحدی راستوں سے تجارت کو فروغ ملے گا،سرتاج عزیز۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیربرائے امور خارجہ سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ طالبان افغان حکومت مذاکرات کے درمیان پاکستان کا کردار سہولت کار کا ہے۔

اسلام آباد میں افغانستان سے متعلق کانفرنس سے خطاب کے دوران مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان معاملات ابتدائی مراحل میں ہیں جب کہ دونوں کے درمیان پاکستان سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان سے سیاسی مصالحت امن کی ضمانت ہے اس لئے اچھی امید رکھنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان معدنیات سے مالامال ملک ہے جہاں صنعتیں ہونی چاہیئں، پاک افغان نئے سرحدی راستوں سے تجارت کو فروغ ملے گا جب کہ چمن اور طورخم کے علاوہ مزید سرحدی راستے بنانا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے تاجروں کے لئے ملٹی پل ویزے پر بات چیت جاری ہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان پشاور سے کابل تک موٹروے تعمیر کرے گا جب کہ افغانستان کے ساتھ ریل لنک بھی بنائی جائے گی۔اسی طرح ایشیائی ممالک تک براہ راست پروازیں شروع کرنے کے بھی خواہش مند ہیں،پاکستان، کرغزستان، تاجکستان میں ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ جلد طے پائےگا۔ انہوں نے کہا کہ امن سے رہنا افغان عوام کا بنیادی حق ہے جبکہ افغان عوام 35 سال سے سول جنگ میں متاثر ہوئے ہیں تاہم وقت آگیا ہے کہ افغانستان کے شہری بھی پرامن ماحول میں زندگی گزاریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |