شفقت حسین کی سزائے موت پر عمل درآمد 3 روز کے لئے موخر

صدر ممنون حسین نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی درخواست پر سزا پر عملدرآمد موخر کرنے کا حکم دیا ہے


ویب ڈیسک March 19, 2015
شفقت حسین کو بچے کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی فوٹو: فائل

لاہور: صدر مملکت ممنون حسین نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی سزائے موت کو 3 روز کے لئے موخر کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے صدر مملکت ممنون حسین سے رابطہ کرکے شفقت حسین کی سزائے موت کچھ وقت کے لیے موخر کرنے کی درخواست کی تھی جس پر انہوں نے پھانسی پر عمل درآمد 3 روز کے لئے موخر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شفقت حسین کو بچے کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اس کے وکلا کا کہنا ہے کہ جرم کا ارتکاب کرتے وقت شفقت کی عمر 14 برس تھی اور قانون کے مطابق کسی نابالغ کو پھانسی نہیں دی جاسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں