سانحہ ماڈل ٹاؤن گلو بٹ کی سزا کی معطلی اور ضمانت کے لئے درخواست دائر

اقدام قتل کے الزام میں بری ہوچکا ہوں جب کہ ان کے معاملے میں دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا، گلو بٹ کا موقف


ویب ڈیسک March 19, 2015
گلو بٹ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے جرم میں 11 سال 3 ماہ قید  کی سزا سنائی گئی تھی فوٹو: فائل

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے سزا یافتہ گلو بٹ نے ہائی کورٹ میں اپنی سزا کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کے لئے درخواست دائر کردی۔

لاہور ہائی کورٹ میں گلو بٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انہیں حقائق کے برعکس سزا سنائی گئی، ان پر دہشت گردی کی دفعات کااطلاق نہیں ہوتا جب کہ وہ اقدام قتل کے الزام میں بری ہوچکے ہیں، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ اسے دی گئی سزا کو معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گلو بٹ کو منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر پولیس آپریشن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے جرم میں 11 سال 3 ماہ قید اور ایک لاکھ 11 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |