جامعہ کراچی دھماکے میں ملوث 2 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

28 دسمبر2010 کو جامعہ کراچی کی کیفے ٹیریا کے نزدیک نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 طلبا زخمی ہوگئے تھے

عدالت نے تخریبی کارروائی میں ملوث دونوں مجرموں کو جرم ثابت ہونے پرعمر قید کی سزا سنا ئی۔ فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جامعہ کراچی دھماکا کیس میں 2 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی یونیورسٹی دھماکا کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر تخریبی کارروائی میں ملوث 2 مجرموں پر جرم ثابت ہونے کے بعد عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنا دی۔

واضح رہے کہ 28 دسمبر2010 کو جامعہ کراچی کی کیفے ٹیریا کے نزدیک نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 طلبا زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story