کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی سب کے مفاد میں ہے وزیراعظم

شہر قائد میں آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک March 19, 2015
حکومت موثر پالیسوں کے ذریعے درپیش چیلنجز پرقابو پارہی ہے، وزیراعظم فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی سب کے مفاد میں ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی کے وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ہونےوالی خرابیوں کو جادو کی چھڑی سے فوری دور نہیں کیا جاسکتا،حکومت موثر پالیسوں کے ذریعے درپیش چیلنجز پر قابو پارہی ہے، گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، شہر قائد میں آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا، کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی سب کے مفاد میں ہے۔ آپریشن کے بعد اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں میں کمی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |