زہرہ شاہد قتل کیس کا ملزم کلیم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پولیس ملزم کلیم کا طبی معائنہ کرائے اور 7 روز بعد دوبارہ پیش کرے، عدالت کا حکم


ویب ڈیسک March 19, 2015
کلیم کو رینجرز نے گزشتہ روز کلفٹن سے گرفتار کیا تھا  فوٹو: فایل

HAMILTON: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس کے ملزم کلیم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کلیم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم سے تفتیشی عمل جاری ہے اس لئے عدالت ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرے، عدالت نے کلیم کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم کو 7 روز کے لئے پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ رینجرز ترجمان کی جانب سے گزشتہ روز بیان جاری ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کلیم کو کلفٹن کے علاقے 3 تلوار سے گرفتار کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |