تحریک انصاف کا گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کو ہٹانے کا مطالبہ

ڈاکٹرعشرت العباد کو عہدے سے ہٹاکر صولت مرزا کے بیان کی جلد تحقیقات کی جائے، شیریں مزاری

صولت مرزا کے بیان کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا،شیریں مزاری۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
تحریک انصاف نے صولت مرزا کے بیان کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو عہدے سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ سزائے موت پانے والے ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کے بیان کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔ شیریں مزاری کی جانب سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صولت مرزا کے بیان کی تحقیقات جلد مکمل کر کے عوام کے سامنے رکھی جائیں اور گورنر کے عہدے کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔

واضح رہے کہ سزائے موت کے مجرم صولت مرزا نے پھانسی پر لٹکائے جانے سے چند گھنٹے قبل انکشاف کیا تھا کہ انہیں ٹارگٹ کلنگ کے احکامات ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین دیا کرتے تھے جب کہ گورنر سندھ ان کی معاونت کیا کرتے تھے۔
Load Next Story