گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کا مستعفیٰ ہونے پر غور

سزائے موت کے منتظرمجرم صولت مرزا کی جانب سے الزامات کے بعد گورنر سندھ نے سبکدوشی پرغور شروع کردیا،ذرائع


ویب ڈیسک March 19, 2015
پارٹی سطح پر گورنرسندھ سے عہدے سے مستعفٰی ہونے کا نہیں کہا گیا،ذرائع ایم کیوایم فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے صولت مرزا کی جانب سے الزام لگائے جانے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کے آئندہ 24 سے 48 گھنٹے کے درمیان مستعفی ہونے کا امکان ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کی جانب سے سزائے موت سے قبل ویڈیو بیان میں ان پر لگائے جانے والے الزام کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کرکے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تاہم ایم کیوایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی پارٹی سطح پر گورنرسندھ سے عہدے سے مستعفٰی ہونے کا نہیں کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صولت مرزا نے جیل سے اپنے وڈیو بیان میں جہاں ایم کیوایم کی قیادت پر سنگین الزامات عائد کئے تو وہیں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم میں گورنر سندھ کے ذریعے مجرموں کو تحفظ دلایا جاتا ہے اور پیپلزپارٹی کے دور میں ہمیں جیل میں سہولیات فراہم کی گئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |