مشکل کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں آصف زرداری کی گورنر سندھ کو یقین دہانی

ڈاکٹرعشرت العباد خان گورنرکے عہدے سے استعفیٰ نہ دیں تاکہ صوبے میں کسی بھی قسم کا نیا سیاسی بحران پیدا نہ ہو،آصف زرداری

کسی بھی قسم کی محاز آرائی سے بچنے کے لئے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کوبیان بازی سے روک دیا ہےِآصف زرداری فوٹو:فائل

ROTTERDAM:
پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں کراچی سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور گورنر سند ڈاکٹر عشرت العباد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور خصوصا کراچی کی بدلتی ہوئی صورت حال سمیت سیاسی معالات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زرائع کے مطابق اس موقع پر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عشرت العباد سے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گورنر کے عہدے سے استعفیٰ نہ دیں تاکہ صوبے میں کسی بھی قسم کا نیا سیاسی بحران پیدا نہ ہو۔


دوران گفتگو آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے ساتھ ہیں جب کہ کسی بھی قسم کی محاز آرائی سے بچنے کے لئے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو بھی بیان بازی سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ صولت مرزا نے جیل سے اپنے وڈیو بیان میں جہاں ایم کیوایم کی قیادت پر سنگین الزامات عائد کئے وہیں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم میں گورنر سندھ کے ذریعے مجرموں کو تحفظ دلایا جاتا ہےجس کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے گورنر کے عہدے سےمستعفیٰ ہونے پر غور کیا جارہا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2k0det_governor-sindh-talk-wih-asif-ali-zardari_news
Load Next Story