شاہین کینگروز کا غرور خاک میں ملانے کو تیار

ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔


ویب ڈیسک March 19, 2015
زخمی فاسٹ بولر محمد عرفان کی جگہ ٹیم میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو:فائل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا کوارٹر فائنل آج کھیلا جائے گا اور شاہین کینگروز کا غروز خاک میں ملانے کو تیار ہیں۔


آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔ایڈیلیڈ کی پچ فاسٹ اور باؤنسی ہونے کی وجہ سے بولروں کے لئے زیادہ مفید ثابت ہوسکتی ہے جب کہ ایڈیلیڈ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے میں کامیاب ہونے والی ٹیم سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی جب کہ کینگروز کے خلاف جیت کے لئے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے حکمت عملی تیارکرلی اور زخمی فاسٹ بولر محمد عرفان کی جگہ ٹیم میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شامل کئے جانے کا امکان ہے جب کہ یونس خان کو بھی گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اگر فیورٹ ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ فیورٹ ٹیم ہی میچ جیتنے میں کامیاب ہوگی اور میچ کے روز ہی معلوم ہوگا کہ کون سی ٹیم بہتر کھیل پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کوئی دباؤ محسوس نہیں کریں گے کیوں کہ جب آپ یہ سوچتے ہیں کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے تو پھر آپ کوارٹر فائنل یا سیمی فائنل کا پریشر نہیں لیتے اور یہ سوچتے ہیں کہ جو بھی ٹیم آپ کے سامنے آئے گی، آپ نے اسے ہرانا ہے۔

دوسری جانب کینگروز کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم بہت باصلاحیت ہے، پاکستان کا بولنگ اٹیک مضبوط ہے جس میں دائیں اور بائیں ہاتھ کے بولرز موجود ہے جب کہ حریف ٹیم میں نئے اور پرانے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی ٹیم کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں اس لئے پاکستان کے خلاف فائنل میچ سمجھ کر کھیلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں