کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت اور کالعدم تنظیم کے کارکن شامل ہیں، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک March 19, 2015
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہواہے۔ ترجمان رینجرز۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم اور سیاسی جماعت کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقوں بنگالی موڑ، پہاڑ گنج اور لانڈھی کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت اور کالعدم تنظیم کے کارکن بھی شامل ہیں جوجرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہواہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں