آصف زرداری سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں  کی ہدایت پر لوگوں کو قتل کیا عزیر بلوچ کا انکشاف

آصف زرداری، شرجیل میمن، اویس مظفر اور ذوالفقار مرزا براہِ راست ٹارگٹ کلنگ کے احکامات دیتے تھے، عزیر بلوچ


ویب ڈیسک March 19, 2015
لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار عزیر بلوچ دبئی حکام کی حراست میں ہے ، فوٹو:فائل

BAHAWALPUR: لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سمیت دیگر رہنما انہیں ٹارگٹ کلنگ کی ہدایت دیتے تھے اور ان ہی کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''جی فار غریدہ'' کی میزبان غریدہ فاروقی کے مطابق لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ نے دبئی حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری، شرجیل میمن، ذوالفقار مرزا اور اویس مظفر انہیں براہِ راست ٹارگٹ کلنگ کے احکامات دیتے تھے اور ان ہی کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا۔

عزیر بلوچ کی جانب سے دیئے گئے بیان میں پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی براہ راست تعلقات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار عزیر بلوچ دبئی حکام کی حراست میں ہے جسے پاکستان واپس لانے کے لیے پولیس ٹیم بھی دبئی بھیجی گئی تھی تاہم دبئی کی عدالت نے عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کے لیے پیش کیے گئے ریکارڈ کو ناکافی قرار دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں